ایران پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار اسرائیلی میڈیا نے تفصیلات بتاڈالی

0
180
ایران پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار اسرائیلی میڈیا نے تفصیلات بتاڈالی

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیل نے حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں ایک فیصلہ کن منصوبہ تیار کیا ہے جس میں اہم ایرانی اہلکاروں کے گھروں کو نشانہ بنایا جائیگا۔

عرب میڈیا نے اسرائیلی چینل 14 کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حالیہ حملے کے ردعمل کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کیمطابق اس منصوبے میں ایرانی حکام کی رہائش گاہیں، ایرانی تیل کی تنصیبات، فوجی مقامات اور سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز نے ایک تفصیلی منصوبہ پیش کیا ہے جس میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کا استعمال شامل ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منصوبے کی تفصیلات صرف چند اہلکاروں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، اور ایرانی اہداف پر حملوں سے کچھ دیر پہلے پائلٹوں کو ہدف کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Leave a reply