
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر شاندار استقبال
ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 دن کے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور آئے، جہاں پر مسلم لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال ایئرپورٹ کو ایرانی اور پاکستانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا، ایرانی صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
یہ ان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا آفیشل دورہ ہے، دورے میں وہ صدرِ پاکستان اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔