اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی طبیعت خراب، ایک قیدی جان سے گیا

0
137
اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی طبیعت خراب، ایک قیدی جان سے گیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں تین قیدیوں کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اس دوران ایک قیدی دم توڑ گیا۔

جیل حکام کے مطابق تینوں قیدی دل کی بیماری کے باعث امراض قلب کے اسپتال منتقل کیے گئے تھے۔ منتقلی کے دوران ایک قیدی کی موت واقع ہوئی، اور اسپتال نے اسے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والا قیدی تھانہ کلر سیداں میں منشیات کے کیس میں گرفتار تھا، جبکہ اسپتال منتقل کیے جانے والے باقی دو قیدی قتل کے مقدمات میں ملوث تھے۔

Leave a reply