اپنے اعضاء کو خوفزدہ مت کریں

1
129

اپنے اعضاء کا خیال رکھیں اور انہیں خوفزدہ مت کریں کیونکہ یہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے اعضاء کب ڈرتے ہیں ؟

معدہ اس وقت ڈرا ہوا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ہیں ۔

گردے اس وقت ڈرے ہوتے ہیں، جب آپ 24 گھنٹے میں صرف 10 گلاس پانی بھی نہیں پیتے۔

پتہ اس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11 بجے تک نہیں سوتے اور سورج طلوع ہونے سے پہلے نہیں جاگتے ۔

چھوٹی آنت اس وقت تکلیف محسوس کرتی ہیں، جب آپ زیادہ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں، اور باسی کھانا کھاتے ہیں۔

بڑی آنت اس وقت خوف زدہ ہوتی ہے ، جب زیادہ تلی ہوئی اور مصالحہ دار چیزیں کھاتے ہیں۔

پھیپھڑے اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں، جب آپ دھواں دار سگریٹ اور بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں۔

جگر اس وقت خوف زدہ ہوتا ہے، جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں ۔

دل اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے، جب آپ بہت زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں۔

لبلبہ اس وقت بہت ڈرتا ہے، جب آپ کثرت کے ساتھ مٹھائی کھاتے ہیں، اور خاص کر جب وہ فری دستیاب ہو۔

آنکھیں اس وقت تھکتی ہیں، جب آپ اندھیرے میں موبائل اور کمپیوٹر پر ان کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں۔

دماغ اس وقت بہت دکھی ہوتا ہے، جب آپ منفی سوچتے ہیں۔

اپنے جسم کے اعضاء کا خاص خیال رکھیں اور ان کو خوفزدہ مت ہونے دیں ۔

یاد رکھیں کہ یہ اعضاء مارکیٹ میں دستیاب نہیں ، ان کے اہمیت کو سمجھیں اور ان کا خیال رکھیں ۔

1 comment

Leave a reply