
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تازہ نظرثانی کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 70 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ یہ قیمت فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
قیمت میں اضافے سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے تھی۔
دوسری جانب حکومتی پالیسی کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔








