اوکاڑہ: مبینہ طور پر واپڈا اہلکاروں کے تشدد سے خاتون جاں بحق

0
169
اوکاڑہ: مبینہ طور پر واپڈا اہلکاروں کے تشدد سے خاتون جاں بحق

اوکاڑہ کے نواحی علاقے سومیاں بھولو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر بجلی کے بل کے تنازع پر واپڈا اہلکاروں کے ہاتھوں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب واپڈا کے اہلکار علاقے کے رہائشی ظفر اقبال سے بجلی کا بل وصول کرنے اور میٹر اتارنے کے لیے آئے۔ گھر کی خاتون، انور بی بی، نے اہلکاروں کو میٹر اتارنے سے روکنے کی کوشش کی، جس پر مبینہ طور پر اہلکاروں نے تشدد کیا۔

تشدد کے باعث خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں پانچ واپڈا اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واقعے پر اہلِ علاقہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انصاف کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

Leave a reply