اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی زیادہ

0
213
اوپن مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی زیادہ

ہاٹ لائن نیوز : اوپن مارکیٹ کی بنسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگائی کا طوفان، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا اوپن مارکیٹ کی نسبت 1721 روپے مہنگا، یوٹیلیٹی سٹورز پر 1 من آٹا 5680 روپے میں دستیاب جبکہ عام مارکیٹ میں چالیس کلو آٹا 3949 روپے میں دستیاب ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر بیس کلو آٹےکا تھیلا اوپن مارکیٹ سے 860 روپے مہنگا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر بیس کلو آٹےکا تھیلا 2840 روپے میں جبکہ اوپن مارکیٹ میں بیس کلو آٹےکا تھیلا 1980 روپے میں ملتا ہے۔

سرکاری دستاویز کےمطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ کی نسبت فی کلو گیارہ روپے سے زائد مہنگی ہو گئی ہے، یوٹیلی سٹورز پر چینی 155 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 144 روپے میں دستیاب ہے، سیلا چاول یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کی نسبت فی کلو 31 روپے مہنگے ہیں، اوپن مارکیٹ میں چاول 314 روپے فی کلو جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر 345 روپےفی کلو میں دستیاب ہیں۔

Leave a reply