
ہاٹ لائن نیوز : کے۔پی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کر دی ،کے۔ پی۔کے حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کر دی، اب اورسیز پاکستانی اپنے لائسنس کی تجدید کروانے کے لیے سفارتخانے کے ذریعے سے بذریعہ ای ۔ میل درخواست دے سکیں گے ۔
اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے وزارت خارجہ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جبکہ پاکستانی سفارتی مشنز نے کے ۔پی حکومت کے اس اقدام کو اچھا قرار دیا ہے، دستاویزات کی تصدیق کے بعد درخواست گزار کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کر دیا جائےگا اور تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے نامزد کردہ مقامی شخص کے حوالے کر دیا جائے گا۔









