اولمپکس میں ترک کھلاڑی کے چرچے ؛ وجہ کیا بنی ؟

0
205
اولمپکس میں ترک کھلاڑی کے چرچے ؛ وجہ کیا بنی ؟

ہاٹ لائن نیوز: ترک شوٹر یوسف ڈیکیک نے پیرس اولمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے لیے اپنی شاندار شوٹنگ پرفارمنس سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔

شوٹنگ کے دوران نشانہ بناتے ہوئے ترک شوٹر یوسف ڈیکیک کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بغیر کسی حفاظت کے اور ایک ہاتھ جیب میں رکھتے ہوئے نشانہ لگا رہے ہیں۔

پیرس اولمپکس کے دوران، ترک شوٹر یوسف ڈیک 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں پرسکون اور مہارت سے شوٹنگ کرتے نظر آئے اور میچ جیت کر چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Leave a reply