اورماڑہ میں زیرتعمیرڈیم کابندٹوٹ گیا

0
269
اورماڑہ میں زیرتعمیرڈیم کابندٹوٹ گیا

ہاٹ لائن نیوز : کم رفتار کے ساتھ مغربی ہواؤں کے نظام نے بھی بلوچستان میں انتہائی پریشان کن صورتحال پیدا کر دی ہے۔ بارش اور برفباری کے باعث بعض علاقوں میں لوگوں کوشدید مشکلات کاسامناہے۔

موسلادھار بارش کے باعث پانی کا دباؤ بڑھنے سے گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں زیر تعمیر بسول ڈیم کا بند ٹوٹ گیا۔

زیر تعمیر بسول ڈیم میں شگاف پڑنے سے پانی کی بڑی مقدار چھوڑی جا رہی ہے۔ سیلابی ریلا کوسٹل ہائی وے سے گزررہا ہے۔ اورماڑہ میں پولیس نے ٹریفک روک دی ہے ۔

اورماڑہ پل کے اوپر سے بھی پانی گزر رہا ہے۔ مکران کوسٹل ہائی وے کو دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے۔ دونوں طرف مسافر پھنس گئے ہیں۔ اورماڑہ پل کے قریب رہائشیوں کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے۔

Leave a reply