انڈین فوج نے پاک فوج کے ہاتھوں ہونے والی تباہی کا اعتراف کر لیا

انڈین فوج نے پاک فوج کے ہاتھوں ہونے والی تباہی کا اعتراف کر لیا
پاکستان کے 3 ہوائی اڈوں پر انڈین میزائل حملوں اور ڈرون حملوں کے بعد پاکستان نے جوابا آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کا آغاز کر دیا ہے، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح پانچ بجے سے لے کر اب تک بھارت کو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، بھارتی فوج نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج نے ایئر بیسز سمیت چھبیس مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
انڈین فضائیہ کی ترجمان ویومیکا سنگھ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان نے انڈیا کی مغربی سرحد پر ’’متعدد خطرناک‘‘ کارروائیاں کی ہیں، پاکستان نے ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، ترجمان انڈین فوج نے کہا کہ پاکستان کے حملوں سے ہندوستان کو شدید نقصان پہنچا، پریس بریفنگ میں کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہفتے کی رات ایک بج کر چالیس منٹ پر پنجاب ایئربیس کو تیز رفتار میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔









