
انڈیا کے ساتھ مکمل جنگ کا خطرہ موجود ہے
خواجہ آصف نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال کو مزید سنگین بنانا چاہ رہا ہے، اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان مکمل جنگ کے لیے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنازع مکمل جنگ کی شکل بھی اختیار کر سکتا ہے، انڈیا نے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کر کے صورتحال کو مزید سنگین بنایا اور مودی سرکار مسلسل کشیدگی کو بڑھا رہی ہے، ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے تاہم انڈیا مسلسل ایسے اقدامات کر رہا ہے، جن سے تنازعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔









