انڈیا کا پاکستانی شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ

انڈیا کا پاکستانی شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ
بھارت نے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کر کے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عرب امارات کے ساتھ دیرینہ دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی حملے کے نتیجے میں شیخ زاید ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا، یہ ایئرپورٹ 1993 میں عرب امارات کے صدر شیخ زاید بن النہیان کے تعاون سے تعمیر ہوا تھا، سفارتی اور عسکری ماہرین کے مطابق انڈیا کا یہ طرز عمل صرف خطے میں امن کو ہی خطرے میں نہیں ڈال رہا ہے بلکہ یہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہے۔








