انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان ناقابل شکست

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان ناقابل شکست
انڈر ایٹین ایشیا کپ میں پاکستان کے ستاروں نے اپنی دھاک بٹھائی ہوئی ہے اور مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل تک پہنچ گئی، چین میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پاکستان کا سر بلند کر دیا اور ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
آخری میچ میں پاکستان نے چین کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی اور فائنل 4 میں جگہ بنا لی ہے، پاکستانی ٹیم گیارہ جولائی کو سیمی فائنل میں ملائیشیا سے ٹکرائے گی جب کہ دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔







