
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک ڈاؤن ہے جس کے باعث بینک اور دیگر سرکاری دفاتر میں کام بند ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ ہماری ٹیمیں مسئلے کے فوری حل کے لیے کام کر رہی ہیں۔









