انسانوں کو دھونے والی ’ہیومن واشنگ مشین‘ تجارتی سطح پر متعارف

0
127
انسانوں کو دھونے والی ’ہیومن واشنگ مشین‘ تجارتی سطح پر متعارف

 

جاپان میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ایسے آٹومیٹڈ پوڈ کی تجارتی تیاری کا اعلان کر دیا گیا ہے جو انسانوں کو کپڑوں کی مانند صاف کرتا ہے۔ ’’ہیومن واشنگ مشین‘‘ کے نام سے مشہور یہ دلچسپ ایجاد جاپانی کمپنی سائنس نے تیار کی ہے اور اسے اوساکا میں ہونے والی ورلڈ ایکسپو 2025 کے بعد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کمپنی کی ترجمان ساچیکو ما ایکورا کے مطابق یہ جدید مشین ایکسپو میں چھ ماہ کے دوران ہر عمر کے زائرین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ ایکسپو میں مجموعی طور پر دو کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے، جن میں سے بڑی تعداد نے اس منفرد ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا یا اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مشین کیسے کام کرتی ہے؟

ہیومن واشنگ مشین ایک کیپسول نما پوڈ پر مشتمل ہے جس میں صارف آرام دہ حالت میں لیٹ جاتا ہے۔ پوڈ کا ڈھکنا بند ہونے کے بعد مشین:

جسم کو خصوصی شاور جیٹس اور باریک جھاگ سے صاف کرتی ہے

صفائی کے عمل کے دوران بغیر گھمائے جسم کو ٹریٹ کرتی ہے

ماحول کو پُرسکون بنانے کے لیے ہلکی موسیقی بھی بجائی جاتی ہے

جدید سینسر دل کی دھڑکن، سانس اور دیگر لائف سائنز کو مانیٹر کرتے ہیں

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ صرف جسمانی صفائی تک محدود نہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی سکون اور تازگی فراہم کرتی ہے، جسے ’’باڈی اینڈ سول کلینزنگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

1970 کی تاریخی ایجاد کا جدید ورژن

اس مشین کا بنیادی تصور پہلی بار 1970 کے اوساکا ایکسپو میں پیش کیے گئے ایک تجرباتی ماڈل سے لیا گیا تھا۔ سائنس کمپنی کے موجودہ صدر کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں اس عجیب و غریب ایجاد سے متاثر ہوئے تھے، اور یہی شوق دہائیوں بعد اس پروجیکٹ کی شکل میں سامنے آیا۔

بڑھتی ہوئی مانگ — ہوٹل اور کمپنیوں کی پیشگی خریداری

امریکی ریزارٹ کمپنی کی جانب سے تجارتی دلچسپی ظاہر ہونے کے بعد جاپانی کمپنی نے اس مشین کی محدود مقدار میں تیاری کا فیصلہ کیا۔ اوساکا کے ایک معروف ہوٹل نے سب سے پہلا یونٹ حاصل کر لیا ہے اور جلد اپنے مہمانوں کے لیے یہ سروس شروع کرنے والا ہے۔

اس کے علاوہ جاپان کی بڑی الیکٹرانکس ریٹیل چین یامادا دنکی نے بھی اس مشین کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئی ایجاد کی وجہ سے اسٹورز میں صارفین کی آمد میں خاصا اضافہ ہو سکتا ہے۔

قیمت اور دستیابی

کمپنی نے اس مشین کو محدود رکھنے کے لیے ابتدا میں صرف 50 یونٹس تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک یونٹ کی تعین کردہ قیمت تقریباً:3 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالرمقرر کی گئی ہے، جو اسے دنیا کی مہنگی ترین ہوم-ویلفیئر مشینوں میں شامل کرتی ہے۔

Leave a reply