انتخابی نشان واپس لینے کا اقدام درست قرار

0
260
انتخابی نشان واپس لینے کا اقدام درست قرار

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے اختیار کو درست قرار دیدیا۔

عدالت نے نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے اختیار کے خلاف درخواست کو خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

جسٹس شاہدبلال حسن نے 18 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔

فیصلہ کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 215 آئین سے متصادم نہیں ہے ، آئین آرٹیکل 17,9,14 سمیت دیگر آرٹیکلز کی روشنی میں یہ سیکشن آئین سے متصادم نہیں ، الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانے کے لیے الیکشن ایکٹ 2017 میں شامل کیا گیا ، درخواست قابل سماعت نہیں ہے ، سیاسی جماعتوں کو آئین اور ایکٹ کی پابندی کرنا چاہیے ۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے قانون الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 209 اور 210 میں موجود ہے ، درخواست گزار کے مطابق سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار آئین سے متصادم ہے ، درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 215 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ۔

شہری میاں شبیراسماعیل نےدرخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔

Leave a reply