امیر بالاج قتل کیس: 3 افراد زیر حراست

0
320
امیر بالاج قتل کیس: 3 افراد زیر حراست

ہاٹ لائن نیوز: ٹیپو ٹرکاں والے کے صاحبزادے امیر بالاج ٹیپو کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کی نماز جنازہ شاہ عالم چوک میں ادا کی گئی جس میں تاجروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امیر بالاج کو گزشتہ اتوار کی شب چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں قتل کر دیا گیا تھا، قتل کے مقدمے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اورخواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کونامزدکیاگییا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور مظفر حسین اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ ملزم نے ایک روز قبل نیا موبائل فون اور سم خریدی تھی جو کراچی کی لطیفاں بی بی کے نام پر نکلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائز کرائم یونٹ کی 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، موبائل فون ڈیٹا اور حملہ آور کے مقامات کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Leave a reply