امریکی سفارتی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

0
103
امریکی سفارتی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

اڈیالہ جیل میں قید ایک امریکی شہری سے ملاقات کے لیے امریکی سفارتخانے کا تین رکنی وفد جیل پہنچا۔ وفد میں چیف قونصلر آفیسر ٹریسی زیپی، آمنہ بی بی اور سیکیورٹی آفیسر اسامہ حنیف شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق وفد کو قیدی محمود احمد اعوان سے قونصلر رسائی فراہم کی گئی، جس کے بعد سفارتی عملہ ملاقات مکمل کرکے واپس روانہ ہوگیا۔

جیل حکام کے مطابق محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج ایک مقدمے کے تحت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Leave a reply