امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد

0
113
امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد

امریکہ نے ایران سے متعلق نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد ایرانی حکومت اور فوج کو مالی معاونت فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کو نشانہ بنانا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پابندیوں کا اطلاق ان افراد اور اداروں پر ہوگا جو ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو کرپٹو کرنسی کی صورت میں منتقل کرنے میں ملوث ہیں۔ اس مالی لین دین کی مالیت تقریباً 10 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عناصر ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف مقامات پر موجود ہیں، اور ان پر الزام ہے کہ وہ ایران کی فوجی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے میں مدد کر رہے تھے۔

پابندیوں کے تحت ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ امریکی شہری اور کاروباری ادارے کسی قسم کا تجارتی لین دین نہیں کر سکیں گے۔

Leave a reply