امریکہ نے پاکستان کی امداداورکئی اہم منصوبوں کو روک دیا

امریکی عہدیداروں نے پاکستان کے لئے مالی اعانت کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ازسرنوجائزہ مکمل نہیں ہوتا تب تک یہ فیصلہ نافذ العمل رہیگا۔
ذرائع کے مطابق ، امداد کی بندش کیوجہ سے پاکستان میں توانائی اور زراعت کے شعبوں کے پانچ بڑے منصوبوں کو روکدیا گیا ہے۔ اسطرح ، تعلیم ، صحت اور معاشی ترقی کے شعبوں میں اہم منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔
امریکی امداد کی معطلی کیوجہ سے جمہوریت ، انسانی حقوق اور ثقافتی تحفظ سے متعلق منصوبوں کو بھی روکدیا گیا ہے۔
امریکی عہدیدار نے نیوز ایجنسیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ پاکستان کیساتھ تعلقات کے دوبارہ جائزہ کے دوران کیا گیا تھا اور جائزہ تک کوئی مالی مدد بحال نہیں کی جاسکتی ہے۔









