امریکہ نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

0
154
امریکہ نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

امریکہ نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

فلسطینیوں کو سکھ کاسانس نہ مل سکا، امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کی قرارداد ویٹو کر دی ہے، غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پاکستان سمیت دس غیر مستقل ارکان کے ساتھ مل کر الجزائر نے پیش کی، قرارداد میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور بلا رکاوٹ امداد کی رسائی کا مطالبہ کیا گیا تھا، مگر امریکا نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی، سلامتی کونسل کے پندرہ میں سے چودہ ارکان نے جنگ بندی مطالبے کےحق میں ووٹ دیا۔ قرارداد کےحق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی پے، غزہ میں اسرائیلی حملے جاری اور چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 45 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Leave a reply