امریکہ: صرف 2700 روپے میں 23 ارب روپےسے زیادہ مالیت کا ہوٹل خریدیں

0
123

ہاٹ لائن نیوز: امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک 9 ملین ڈالر مالیت کاہوٹل صرف 10 ڈالر(2700 روپے) میں فروخت ہورہا ہے ، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے بھی ایک شرط ہے کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش کرنا پڑے گی اور ہوٹل کو بے گھر لوگوں کے لئے رہائش گاہ میں تبدیل کرنا پڑیگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس انوکھے معاہدے نے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف راغب کیا ہے ، ڈینور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈریک ووڈبری کے مطابق ، ہوٹل کی تزئین و آرائش کے لئے ایک ڈویلپر کا انتخاب شروع ہوچکا ہے۔ وہ درخواست دہندہ کا جائزہ لے رہے ہیں اور پھر منظوری کے لئے اپنی تجویز سٹی کونسل کو بھیج رہے ہیں۔

ڈیریک ووڈبری نے ایک ای میل میں کہا ، “ہمیں امید ہے کہ ہوٹل کو معاون رہائش میں تبدیل کرنے کا کوئی راستہ تلاش کیا جائیگا جو واقعی کمیونٹی کی مددکریگا۔

Leave a reply