امریکا سےپاکستانی سفیرکوڈی پورٹ کئےجانے پر دفترخارجہ کاردعمل

ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر ، احسن ویگن ، کو امریکہ میں داخلے سےروکنےپردفتر خارجہ کا رد عمل سامنےآگیا،دفتر خارجہ نےاحسن ویگن کی ڈی پورٹ کی تصدیق کی ہے۔
دفتر خارجہ کےترجمان کیمطابق احسن ویگن نجی دورے پرامریکہ گئے تھے ، لیکن انکوامریکی شہر لاس اینجلس سےڈی پورٹ کردیاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی پوری طرح سے تفتیش کیجارہی ہے اور وزارت خارجہ اس پرابھی کام کررہی ہے ، لہذا قیاس آرائیوں سے بچناچاہئے۔








