امریکا اور ایران آمنے سامنے، سمندر سے فضاؤں تک کشیدگی میں بڑا اضافہ

0
26
امریکا اور ایران آمنے سامنے، سمندر سے فضاؤں تک کشیدگی میں بڑا اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں جانب سے اہم فوجی کارروائیوں کے دعوے سامنے آئے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے مختلف ساحلی علاقوں میں کئی گھنٹوں پر محیط فضائی کارروائی کی، جس میں فوجی تنصیبات، میزائل اور ڈرون سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد سمندری سلامتی کو لاحق خطرات میں کمی لانا تھا۔
دوسری جانب ایرانی ذرائع ابلاغ نے ملک کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق بعض مقامات پر حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
ادھر متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ عمان کے قریب اس کے دو آئل ٹینکرز پر میزائل حملہ کیا گیا، جس کے باعث جہازوں میں آگ لگ گئی۔ اماراتی حکام کے مطابق واقعے میں ایک بھارتی شہری ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ان جہازوں سے متعلق مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر نیویگیشن قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے اور بارہا انتباہ کے باوجود نہ رکے، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔
اسی دوران ایران نے بحرین میں موجود ایک امریکی فوجی اڈے کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

Leave a reply