
کراچی: چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دیں۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز پر طالبات کے برقعر یا عبایا اتروانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چیئرمین نے واضح کیا کہ اب تک نقل سے متعلق طالبات کے خلاف کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، اس لیے ایسے اقدامات کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی مرکز پر طالبات کو برقعہ اتارنے پر مجبور کرنے کی شکایت ملی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید برآں، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ طالبات کے امتحانی مراکز پر مرد عملہ بطور نگران تعینات نہیں کیا جائے گا تاکہ طالبات کو سہولت اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔








