الیکشن کمیشن کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ شروع

0
182
الیکشن کمیشن کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ شروع

ہاٹ لائن نیوز : سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو بڑا آئینی عہدہ دینے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ریٹائرمنٹ میں صرف ڈھائی ماہ رہ گئے ہیں جس کے لیے وفاقی حکومت اب الیکشن کمیشن کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق فہرست میں شامل چند ممکنہ ناموں میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر سابق ججز کے نام بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اگلے چیف الیکشن کمشنر بننے کا امکان ہے۔

Leave a reply