
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں گجرات میں کارنر میٹنگز کی اجازت اور ورکرز کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر گجرات کو دو روز میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔
جسٹس شہرام سرورچوہدری نےکہا کہ ڈپٹی کمشنرگجرات دو روز میں درخواست پر فیصلہ کرے ، جسٹس شہرام سرورچوہدری نےقیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گجرات میں پولیس ورکرز اور سپورٹرز کو ہراساں کررہی ہے ، کارنر میٹنگز کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔








