الیکشن ٹریبونل تشکیل نہ دینے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے رجوع کر لیا۔۔

0
252
الیکشن ٹریبونل تشکیل نہ دینے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے رجوع کر لیا۔۔

پنجاب میں اضافی الیکشن ٹربیونلز تشکیل نہ دینے پر الیکشن کمشنر کیخلاف ماہر قانون اور لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار راجہ سلمان اکرم نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے

راجہ سلمان اکرم نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی الیکشن ٹربیونلز کی ناکافی تعداد کی وجہ سے ابھی ان اہنے مدمقابل عون چودھری کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی لیکن ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود اس پر سماعت نہیں ہوسکی.

درخواست میں بتایا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو مزید ٹربیونلز قائم کرنے کیلئے چٹھی لکھی لیکن اس پر اضافی الیکشن ٹربیونلز تشکیل نہیں دیئے گئے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ کہ انتخابی عذرداریوں پر بروقت سماعت اور اس پر فیصلوں کیلئے اضافی الیکشن ٹربیونلز تشکیل دیئے جائیں.

Leave a reply