اغوا کے بعد فروخت ہونے والا 6 ماہ کا بچہ بازیاب

0
145
اغوا کے بعد فروخت ہونے والا 6 ماہ کا بچہ بازیاب

ہاٹ لائن نیوز : سیالکوٹ میں پولیس نے اغواکےبعد ساڑھے 4 لاکھ روپےمیں فروخت ہونیوالا 6 ماہ کابچہ بازیاب کر لیا۔ بچے کےاغوا اور خریدنےمیں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

سیالکوٹ کےتھانہ موترہ کےعلاقے دربار پنج پیرکے قریب 6 ماہ کےبچے کے اغوا کا واقعہ پیش آیا۔ بچےکےاغوا میں ملوث ملزمان کےعلاوہ بچے کو خریدنےوالے میاں بیوی کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔

پولیس کیمطابق منہاج بی بی اپنے 6 ماہ کےبچے علی اکبر کیساتھ بھیک مانگ رہی تھی کہ دو خواتین نے اسے کپڑے اور دیگر چیزوں کا لالچ دیا اور اسی دوران اس کے ساتھی نے بچے کو اغوا کر لیا۔

پولیس نےسی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نےبتایا کہ انہوں نےبچہ کاشف مسیح اور اسکی بیوی عابدہ بی بی کوساڑھے چار لاکھ روپےمیں فروخت کیا تھا۔ پولیس نے بچہ خریدنےوالے جوڑے کوبھی گرفتار کر لیا اور 6 ماہ کے علی اکبر کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔

Leave a reply