
ہاٹ لائن نیوز : کسی نے علماء کرام سے سوال کیا کہ جب لوگ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم میں اعتکاف کرتے ہیں تو افطاری اور سحری کے لیے باہر جاتے ہیں، تو کیا وہاں باتیں کرنا جائز ہے یا کھانا کھا کر خاموشی کے ساتھ واپس جانا جائز ہے؟
جس پر علماء کرام نے جواب دیا ہے کہ جب اعتکاف کرنے والا کسی شرعی ضرورت کے لیے مسجد سے نکلتا ہے تو ضرورت پوری کرتے ہوئے بات کرسکتا ہے، مثلاً پیدل چلتے ہوئے یا کھانا کھاتے ہوئے بات کرسکتا ہے، لیکن بات کرنے کے لیے مستقل طور پر رکے رہنا درست نہیں ہے۔









