اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

1
273
اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے بیس سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں میں 400 روپے سے لے کے 10ہزار روپے تک کمی کر دی ہے، موبائل فون ایسوسی ایشن اور مارکیٹ ذرائع نے کہا ہے کہ تمام کمپنیوں نے نہ صرف اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے، بٹنوں والے فون میں بھی 100روپے سے 500 روپے تک کی کمی کر دی ہے۔

فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ موبائل فون زیادہ تعداد میں بنائے جا رہے ہیں، کمپنیوں کے نمائندوں نے تصدیق کی ہے کہ ریٹس میں نمایاں کمی کر کے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

1 comment

Leave a reply