اسلام آباد پولیس منشیات فروشوں کی پشت پناہی کر رہی ہے

0
153
اسلام آباد پولیس منشیات فروشوں کی پشت پناہی کر رہی ہے

آسلام آباد پولیس منشیات فروشوں کی پشت پناہی کر رہی ہے

اسلام آباد میں منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور مراسم رکھنے پر گیارہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا انکشاف سامنے آیا تھا، منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور مراسم رکھنے پر 11 افسران اور اہلکار نوکری سے برطرف کر دیے گئے۔

برطرف ہونیوالوں میں سب انسپکٹر ،اے۔ ایس۔ آئی اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ برطرف افسران کے خلاف کارروائی محکمانہ خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی تھی، اس حوالے سے ڈی۔ آئی۔ جی اسلام آباد نے افسران اور اہلکاروں کو برطرف کر کے رپورٹ آئی۔ جی کو ارسال کر دی ہے۔

Leave a reply