اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا جلد سعودی عرب کا متوقع دورہ

0
13
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا جلد سعودی عرب کا متوقع دورہ

 وزیراعظم شہباز شریف آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو سکتے ہیں۔ انہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے سرکاری دعوت موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوں گی جن میں باہمی تعلقات کے علاوہ خطے اور عالمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی و اقتصادی تعاون سے متعلق معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اس دورے میں اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد بھی شریک ہوگا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہوں گے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی وفد کا حصہ بن سکتے ہیں، تاہم ان کی شمولیت ان کے امریکا سے واپسی پر منحصر ہوگی۔

Leave a reply