اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس نافذ، نئی ٹاؤن کارپوریشنز قائم کرنے کا فیصلہ

0
61
اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس نافذ، نئی ٹاؤن کارپوریشنز قائم کرنے کا فیصلہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی منظوری دے دی، جس کے بعد یہ قانون باضابطہ طور پر نافذ ہو گیا ہے۔
نئے آرڈیننس کے تحت قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر وفاقی دارالحکومت میں تین ٹاؤن کارپوریشنز تشکیل دی جائیں گی۔ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو ڈپٹی میئرز کی تقرری کی جائے گی۔
قانون کے مطابق یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کرے گی، جبکہ ہر یونین کونسل میں نو جنرل کونسلرز کے علاوہ چار مخصوص نشستیں شامل ہوں گی۔
آرڈیننس میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں قائم ہونے والی ان کارپوریشنز کی مدت چار سال ہوگی۔ اس قانون کا مقصد مقامی سطح پر نظم و نسق کو مؤثر بنانا اور شہری سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔

Leave a reply