اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے

0
213
اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 10 بجکر 13 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مہمند، شبقدر اور اٹک کے علاوہ پشاور، ایبٹ آباد، سوات،مردان، مالاکنڈ، شانگلہ اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

Leave a reply