اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا

0
108
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے زین قریشی، علی بخاری، شیر افضل مروت اورشعیب شاہین کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں۔

سماعت کے بعد عدالت نے کیس کی اگلی تاریخ 20 دسمبر مقرر کر دی۔ یاد رہے کہ مذکورہ رہنماؤں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply