اسرائیل کی بمباری ؛ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بال بال بچے

ہاٹ لائن نیوز : عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئسس یمن کے دارالحکومت صنعا کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملے کے دوران بال بال بچ گئے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے کہا کہ اس نے صنعا کے ہوائی اڈے اور ساحلی پٹی پر تین بندرگاہوں کیساتھ ساتھ حوثیوں سے منسلک متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کیمطابق حملوں میں حزیز اور راس کنتب میں فوجی تنصیبات، پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مرنے والے عام شہری تھے یا حوثی باغی تھے۔
اسرائیل کیجانب سے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ان حملوں کو ’وحشیانہ‘ قرار دیا۔








