اسرائیل جانے والا بحری جہاز حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں غرق کر دیا

0
118
اسرائیل جانے والا بحری جہاز حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں غرق کر دیا

اسرائیل جانے والا بحری جہاز حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں غرق کر دیا

حوثی تنظیم کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کا نشانہ بنایا گیا بحری جہاز بحیرہ احمر میں غرق ہو گیا، ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کے حملے میں ’میجک سیز‘ سمندر میں مکمل غرق ہو گیا، اس کمپنی نے کئی بار مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی، بحری جہاز کو بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

بحری جہاز اسرائیل جا رہا تھا جو حوثی تنظیم کی عائد پابندی کی صریح خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے اور اسرائیل جانے والے ہر بحری جہاز کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے۔

Leave a reply