اسرائیل ایران پر حملہ کر سکتا ہے

اسرائیل ایران پر حملہ کر سکتا ہے
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کر سکتا ہے، اس حملے کی پیشگی اطلاع اسرائیل نے امریکا کو دی ہے، اسرائیل نے امریکی حکام کو بتایا ہے کہ ایران میں آپریشن کے لئے اسرائیل پوری طرح تیار ہے، ایران ردعمل کے طور پر عراق میں قائم امریکی بیسز پر حملہ کر سکتا ہے، امریکا نے سفارتخانے کو جزوی طور پر خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، فوری طور پر امریکی شہریوں کو عراق چھوڑنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں، محکمہ دفاع نے فوجی خاندانوں کو مشرقی وسطیٰ چھوڑنے کا اختیار دے دیا ہے۔








