اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو اچانک حملے کی دھمکی دے دی

0
165
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو اچانک حملے کی دھمکی دے دی

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ایران کو سرپرائز حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا حملہ ایرانی حملے جیسا نہیں ہوگا، اسرائیل کا حملہ مضبوط، واضح اور اچانک ہوگا۔

ایران کے یکم اکتوبر کے میزائل حملے کو ناکام قرار دینے کے بعد، گیلنٹ نے کہا، “جو بھی ہم پر حملہ کرے گا اسے نقصان پہنچے گا اور قیمت چکانی پڑیگی۔”

Leave a reply