اسرائیلی طیارے ایرانی حدود میں داخل نہیں ہوسکے، ایران

0
140
اسرائیلی طیارے ایرانی حدود میں داخل نہیں ہوسکے، ایران

ہاٹ لائن نیوز : ایرانی فورسزنےاسرائیلی حملوں میں اپنےچارفوجیوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی فوج کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے بعد اپنی سرزمین کا دفاع کرنےوالے 2 فوجی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تاہم رات گئے زخمی ہونےوالے 2 فوجی اہلکار بھی دم توڑ گئے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران، عالم اور خوزستان میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی مقامات تباہ ہوئے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 100 جنگی طیاروں کے حصہ لینے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے، اسرائیل نے اپنے کمزور حملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اسرائیلی طیارے ایرانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوسکے۔

Leave a reply