اسرائیلی حملہ : غزہ پولیس چیف اپنے معاون سمیت شہید

0
186
اسرائیلی حملہ : غزہ پولیس چیف اپنے معاون سمیت شہید

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی غزہ میں المواسی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے المواسی کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور ان کے معاون حسن مصطفیٰ شہید ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے محمود صلاح غزہ پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔

Leave a reply