استنبول میں چرچ پر مسلح افراد کا حملہ

ہاٹ لائن نیوز : استنبول کے ضلع سریر میں ایک چرچ پر دو نقاب پوش مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ٹوئٹر پر ایک بیان پوسٹ کیا، جس میں یرلیکایا نے کہا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 40 منٹ پر سانتا ماریا چرچ میں اتوار کو ہونے والے اجتماع کے دوران ہوا۔
سی این این کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ نے اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’بڑے پیمانے پر تحقیقات‘ شروع کر دی گئی ہیں اور حکام دونوں حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ترکی کے وزیر انصاف Tunc نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیف پبلک پراسیکیوٹر اور دو دیگر سرکاری وکیلوں کو واقعے کی تحقیقات کے لیے تفویض کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشتبہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کثیر جہتی اور محتاط انداز میں کی جا رہی ہے۔









