اروشی روٹیلا نے اروشی مندر بارے خاموشی توڑ دی

0
206
اروشی روٹیلا نے اروشی مندر بارے خاموشی توڑ دی

اروشی روٹیلا نے اروشی مندر بارے خاموشی توڑ دی

بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنے ’اروشی مندر‘ سے متعلق متنازع بیان پر خاموشی توڑ دی، ان کی ٹیم کی جانب سے اداکارہ کے متنازع بیان کی وضاحت کی گئی ہے اور اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر سننا قرار دیا گیا ہے، اروشی روٹیلا نے کہا تھا کہ ریاست اتراکھنڈ میں میرے نام سے مندر ہے میرا اپنا مندر نہیں، لوگ باتیں بھی ٹھیک سے نہیں سنتے۔

’لوگوں نے صرف ’اروشی‘ یا ’مندر‘ سن کر ہی یہ سمجھ لیا کہ لوگ وہاں اروشی روٹیلا کی پوجا کرتے ہیں۔ بے بنیاد تبصرہ کرنے سے پہلے انفرادی طور پر حقائق کی تصدیق کی جاتی ہے معاشرے میں ہر شخص کو ایک دوسرے کے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے تاکہ ہر ایک کے حقوق کا تحفظ ہو۔

Leave a reply