
اربوں روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ پکڑا گیا
ایف۔ بی۔ آر نے اربوں روپے سیلز ٹیکس کا فراڈ پکڑ لیا، ایف۔ بی۔ آر کے ریجنل ٹیکس آفس ون نے تین سو پندرہ ارب روپے کا سیلز ٹیکس اسکینڈل بے نقاب کر دیا ہے، ایف۔ بی۔ آر کے مطابق آئرن اور اسٹیل سیکٹر میں 315 ارب کا میگا سیلز ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، سیلز ٹیکس فراڈ پلاٹینم انٹرنیشنل اور K. H سنز کے دو ماسٹر مائنڈ اویس اور فرہاد کر رہے تھے، ٹیکس فراڈ میں ملوث معاونین اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں شہزاد، فیصل اور ایک اہم معاون معروف الرمان بھی شامل ہے۔









