
ہاٹ لائن نیوز : ادویات کی بوتلوں میں پائے جانے والے سلیکا کے چھوٹے پیکٹوں کو نمی سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر یہ کچن میں بھی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔
عام طور پر یہ سلیکا پیکٹ پھینک دیے جاتے ہیں لیکن یہ پیکٹ کئی مقاصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ خاص طور پر خواتین ان سے بہت سے فوائد حاصل کر سکتی ہیں۔
سیلیکا جیسے چھوٹے موتیوں کے پیکٹ عام طور پر نئے خریدے گئے سامان میں نمی جذب کرنے کے لیے رکھے جاتے ہیں۔
خواتین کے لیے ایک آسان استعمال یہ ہے کہ جب برتن دھوئے جاتے ہیں تو وہ مکمل طور پر خشک نہیں ہوتے لیکن بعض اوقات جگہ کی کمی کی وجہ سے انہیں تھوڑی دیر بعد درازوں یا الماریوں میں رکھنا پڑتا ہے۔
اس نمی کو ختم کرنے کا ایک آسان حل یہ ہے کہ ایسی جگہوں پر سلیکا کے پیکٹ رکھے جائیں۔
برتنوں سے پانی کے داغوں کو دور رکھنے کے لیے پیکٹ بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔









