
پاکستان کی مشہور اداکارہ شگفتہ اعجاز کو ایک بار پھر ذاتی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اداکارہ کے بھائی انتقال کر گئے، اور شگفتہ اعجاز نے یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکارہ کے شوہر یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد شگفتہ اعجاز نے کچھ عرصہ شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی تھی۔
شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال پر ساتھی فنکار جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی اور سائمہ قریشی سمیت دیگر نے بھی دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کے ساتھ اہل خانہ کے لیے صبر کی دعائیں کیں۔









