احتجاج کرنے والے 20 سے زائد وکلاء گرفتار

0
228
احتجاج کرنے والے 20 سے زائد وکلاء گرفتار

لاہور میں سول عدالتوں کی تقسیم پر وکلاء کا احتجاج پولیس نے وکلاء کو ہائیکورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا پولیس کا وکلاء پر شیلنگ اور لاٹھی چارج وکلاء رہنما احسن بھون نے ملک بھر میں کل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ارشد علی کی رپورٹ

وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ جی پی او چوک تک ریلی نکالی وکلاء نے جی پی او چوک سے ہائیکورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔۔۔ہائیکورٹ گیٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے وکلاء کو اندر جانے سے روکا تو پولیس اور وکلاء میں تصادم ہوا

پولیس نے وکلاء پر شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال شروع کردیا پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا اس دوران پولیس نے وکلاء کی پکڑ دھکڑ شروع کردی اور آٹھ کے قریب وکلاء کو حراست میں بعدازں وکلاء کو چھوڑ دیا گیا پولیس اور وکلاء کے دوران تصادم سے تین پولیس اہلکار جبکہ ایک وکیل زخمی ہوا وکیل رہنما احسن بھون نے کل ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا

وکلاء کے احتجاج کے باعث مال روڑ پر ٹریفک کی روانہ متاثر رہی کیمرہ ٹیم اور ساتھی رپورٹر جہانگیر خان کے ساتھ ارشد علی سماء لاہور

Leave a reply