احتجاج میں شریک گرفتارشرپسندوں کےہوش ربا انکشافات

0
142
احتجاج میں شریک گرفتارشرپسندوں کےہوش ربا انکشافات

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں احتجاجی مقام سے گرفتار پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے خفیہ انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں شریک شرپسند سجاد نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ہم سے رابطہ کیا کہ آپ نے احتجاج پر آنا ہے، ہمیں 50 ہزار روپے دیئے گئے اور پی ٹی آئی قیادت لڑائی میں پھنساکر فرارہوگئی۔ شرپسند سجاد نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے بھاگنے کے بعد ہم بھی بھاگنے لگے تو پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا۔

خورشید محمد اعوان نے کہا کہ میں اپنے کاروبار کے سلسلے میں اسلام آباد آرہا تھا اور آمدورفت کی پریشانی کی وجہ سے ان شرپسندوں کی گاڑی میں بیٹھ گیا۔ ان کے پاس لاٹھیاں، پتھر اور ہتھیار تھے۔ جب پولیس نے انکی گاڑی کو روکا تو رکنے کیبجائے پولیس پر حملہ کردیا اور گاڑی بھگا دی۔

شرپسند رئیس نے بتایا کہ میں تھر کا رہائشی ہوں اور ہوٹل میں کام کرتا ہوں، پی ٹی آئی والے آئے اور کہا ہمارےورکرزکو کھانا دو، میں نے شرپسندوں کو کھانا دیا تو وہ وہاں توڑ پھوڑ کر کے بھاگ گئے۔ اور پولیس نے مجھے پکڑ لیا۔

ایاز نامی شرپسندنے بتایا کہ میں ایبٹ آباد کا رہائشی ہوں، پی ٹی آئی والے مجھے احتجاج کیلیے لائے، مجھے کہا گیا کہ آپکو اسلام آباد میں سب کچھ مل جائیگا، وہ ہمیں یہاں لائے اور بھاگ گئے اور پولیس نے ہمیں گرفتار کرلیا۔

Leave a reply